وفاقی حکومت نے کراچی پلان کا ایک بڑا منصوبہ مکمل کرلیا
Written by Prime FM92 on December 19, 2021
وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں شروع کیا گیا اہم منصوبہ مکمل ہوگیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی پلان کا ایک اور منصوبہ مکمل کر لیا ہے، محمود آباد نالہ جو میلوں صرف کچرے کا ڈھیر تھا وہاں ساڑھے 3 ارب روپے کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر، سیوریج کا نظام، 7.2 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ انشاءاللہ کراچی کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا، جو کہا تھا کر کے دکھا رہے ہیں۔