کراچی میں اومیکرون کا کیس سامنے آنے کے بعد مریض قرنطینہ سے فرار ہوگیا

شہر قائد میں اومیکرون کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے تاہم کیس سامنے آنے کے فوری بعد مریض قرنطینہ سے فرارہوگیا۔

محکمہ صحت کے مطابق 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا، رینڈم چیکنگ میں متعلقہ شخص میں  اومیکرون کی تصدیق ہوئی۔ ایئرپورٹ سے محکمہ صحت کے عملے نے متاثرہ مریض کو شاہراہ فیصل پر واقع نجی ہوٹل میں منتقل کیا تھا تاہم متعلقہ شخص ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہوگیا۔محکمہ صحت کے مطابق  قرنطینہ پر سیکیورٹی فراہم کرنا محکمہ داخلہ پولیس اور متعلقہ ڈی سی کی ذمہ داری ہے جب کہ نجی ہوٹل میں اب بھی 19 افراد قرنطینہ میں ہیں اور سیکیورٹی تاحال فراہم نہیں کی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *