سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے روبصحت ہونے کی تصدیق کردی ۔
تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا پر افواہ پھیل رہی تھی کہ چوہدری شجاعت حسین انتقال کر گئے ہیں جس سے ان کے کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تاہم اب اس افواہ سے متعلق تردید بھی سامنے آگئی ہے ۔ چوہدری پرویز الہٰی نے بتا یا ہے کہ چوہدر ی شجاعت حسین صحت مند اور خیریت سے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ چوہدری شجاعت 15 روز پہلے ہسپتال سے گھر آگئے تھے، ان سے متعلق کسی نے جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر چلائی ہے۔ دوسری جانب چوہدری شافع نے بھی ان کی خیریت سے متعلق تصدیق کی ہے ۔
Leave a Reply