شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند کردئیے گئے
Written by Prime FM92 on December 18, 2021
شاہراہوں پر شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم تھری کولاہور سے سمندری تک جبکہ موٹروے ایم 2 کو لاہور سے شیخو پورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیاہے۔موٹرویز مسافروں کی حفاظت نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے۔شہری رات کے سفر سے گریز کریں اور فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں۔