آرمی پبلک سکول سانحہ کو 7 سال مکمل ، والدین کی آنکھیں آج بھی نم، قوم کا غم تازہ

Written by on December 16, 2021

خیبر پختون خوا کے دارلحکومت پشاور میں 16 دسمبر 2014 کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے دردناک واقعہ رونما ہوا جس میں چھ دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کیا اور قوم کے معصوم بچوں کو شہید کیا ، اس واقعہ کو آج سات برس مکمل ہو چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر 2014 کو دہشتگردوں نے سکول میں داخل ہو کر معصوم بچوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں ،بے گناہ بچے اور اساتذہ خون میں لت پت ہو گئے ، درسگاہ کی دیواریں بارود کی بو سے آلودہ ہو گئیں۔حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے اسکول کا گھیراؤ کیا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چھ خودکش حملہ آوروں کو طویل آپریشن کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist