چین نے امریکہ کو خبر دار کردیا

Written by on December 15, 2021

چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ بلاجواز اورغیرمحتاط پابندیوں سے باز رہے ورنہ پوری شدت سے جوابی وار کریں گے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے امریکہ سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے۔

امریکہ نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’سینس ٹائم‘ سمیت چینی افراد اور اداروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کڑی پابندیاں عائد کی ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ امریکہ نے سمٹ فار ڈیموکریسی کا اہتمام اس لیے کیا تا کہ نظریاتی تعصب کی لکیر کھینچے اور جمہوریت کو آلے اور ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا سکے اور تقسیم اور محاذ آرائی کو بڑھاوا دیا جا سکے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist