سندھ میں لسانی سیاست کرنے والوں کے ساتھ وہ کریں گے کہ یاد رکھیں گے: بلاول بھٹو

Written by on December 14, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں لسانی سیاست کرنے والوں کے ساتھ وہ کریں گے کہ یاد رکھیں گے،سندھ حکومت کی اپوزیشن خوفزدہ ہے کیونکہ انہیں پتہ ہے نہ بلا چلے گا نہ پتنگ ،چلے گا صرف تیر، سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا۔ان کا کہنا تھا  کہ مراد علی شاہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جارہا ہے، جب سے پیدا ہوا ہوں کراچی پر دہشت گرد مسلط رہے، پاکستان کے خلاف نعرہ لگانے والوں نے ہمیں لیکچر دینے کی ہمت کیسے کی؟ انتہاپسند سیاست کرنے والوں کی سندھ میں کوئی جگہ نہیں، سندھ نے بانی ایم کیوایم کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، پاکستان میں لسانی سیاست کی گئی تو ان کے ساتھ وہ کریں گے کہ وہ یاد رکھیں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist