ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on December 14, 2021

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 مشتری عطارد اور شمس تینوں خوبصورت ستاروں اجتماع آپ کے زائچے میں تھوڑی دیر کے لئے ہوگا جس سے فائدہ اٹھانا آپ کا کام ہے۔ عزت دولت شہرت میں فائدہ ملے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 ایک پرانی خواہش پوری ہوگی اور آئندہ کے لئے بھی اہم خبر ملے گی۔ عزت میں اضافہ ہوگا اور ناراض عزیز یا دوست سے بھی صلح ہو جائے گی۔ آج کا دن ہر لحاظ سے اچھا ہی ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 توبہ ضروری ہے یہی آپ کو ہر مشکل سے نکالے گی۔ آپ اپنے معاملات خود خراب کررہے ہیں اور بغیر سوچے سمجھے منہ اٹھا کر غلطی پر غلطی کر رہے ہیں جو سخت نقصان دہ بات ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے۔ ملازمت کی تلاس کرنے والوں کو خوشخبری مل سکتی ہے اور جس مقصد کے لئے رقم کی ضرورت ہو گی۔ اس کا حصول بھی آسان ہو جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آپ نماز پر خاص توجہ دیں اور ذکر الٰہی ہر وقت کرتے رہا کریں۔ ایک تو زحل کی رجعت نے تنگ کر رکھا ہے۔ دوسرا آپ بھی اپنے شرارتی اور جذباتی معاملات کو قابو نہیں کر رہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ اب دماغ سے ہر طرح کی فکر نکال دیں۔ مشتری آج شام کو زائچے میں داخل ہوگا تو آپ کی ساری پریشانیاں اور مشکلات بھاگ جائیں گی۔ بس تھوڑا سا انتظار کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ کو آج خوشی کی خبر ملے گی۔ آپ اپنے معاملات سیدھا رکھیں گے اور ہر برائی سے چلنے کی کوشش کریں گے تو حالات بھی ان شاءاللہ خودبخود ٹھیک ہوتے چلے جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 تعلیمی معاملات میں قدرے آپ کو فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ سلسلہ اب رک گیا تو پھر کبھی نہیں چلے گا۔ آج آپ کی گھریلو زندگی میں بھی سکون کا سانس آ رہا ہے۔ کوئی نیا سلسلہ بنے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

  لاکھ ہاتھ پاﺅں مارنے کے باوجود اگر اب بھی آپ کو کسی بھی کام میں خاص فائدہ نہیں ہو رہا تو سمجھ لیں کہ ذاتی کوئی غلطی آپ کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ استخارے سے مدد لیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 دن بدن روزگار کا خاتنہ عطارد کی زائچہ میں آمد سے بہتر ہوتا جا رہا ہے۔ آپ اب صرف محنت کرنے پر زور دیں اور پرانے بے کار قسم کے ساتھیوں سے اپنی جان بھی چھڑا لیں تو بہتر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 اچھے وقت کی قدر کریں۔ آپ کی کمزوری بھی یہی ہے کہ اچھے وقت میں معقول کاموں میں لگ جاتے ہیں۔ آج بھی اگر آپ نے ہمت نہ کی تو پھر کب کریں گے۔ قسمت بار بار مہربانی نہیں ہوتی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 دل اور جذبات کی آج کل آپ کی زندگی میں کوئی بھی گنجائش نہیں ہے۔ آپ کو صرف اپنے روزگار پر توجہ دینی ضروری ہے اور یہ اس کے لئے بہترین وقت ہے۔ اس کو ضائع مت کریں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist