تحریک انصاف (پی ٹی آئی)آزاد کشمیر کے صدراورسینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان خطے کی بڑی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے،عمران آج بھی قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں،یہ امیدیں عمران خان کی ایمانداری، پاکستان سے محبت، سہولیات سے محروم پاکستانیوں کے درد اور ملک کو غربت اور قرضوں کے جال سے نکالنے کا ویژن ہے،عمران خان نے جس جرات سے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی اور ملک لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے،ایک دور اندیش لیڈر ہونے کی حیثیت سے اُنہوں نے محب وطن پاکستانیوں کو ایک نیا ولولہ عطاکر دیا ہے۔
وزیراعظم نے محب وطن پاکستانیوں کو ایک نیا ولولہ عطاکیا ،عمران خان آج بھی قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں:سردار تنویر الیاس

Leave a Reply