راولپنڈی میں سکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی

 راولپنڈی میں سکول وین پر فائرنگ کی گئی جس سے وین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق پیر کی صبح راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر بچوں کو سکول لے کر جانے والی وین پر اچانک فائرنگ شروع کر دی گئی  جس کی زد میں آکر وین کا ڈرائیور زخمی ہو گیا تاہم بچے محفوظ رہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا ، بظاہر یہ ڈرائیور سے دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے ۔

دوسری جانب زخمی وین ڈرائیور کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *