سابق میئر وسیم اخترنے پیپلز پارٹی کو کراچی اور ملک کی دشمن جماعت قرار دے دیا
Written by Prime FM92 on December 13, 2021
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی اور ملک کی دشمن ہے، کراچی 309ارب روپے سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے اور مراد علی شاہ انہیں اقلیت کہتے ہیں۔
سابق میئرکراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ترقی کا وژن ہے ہی نہیں،سارے محکمے میئر کے پاس ہونے چاہئیں،ہم سب شریف لوگ ہیں، نوکری کرتے تھے،ہم مجبوری کے تحت سیاست میں آئے،35 سالہ سیاست میں بہت مشکل حالات دیکھےہیں،وزیراعلی مراد علی شاہ کو کچھ نہیں کرنا، کچھ کرتے تولاڑکانہ، نواب شاہ آج بنے ہوتے، آج پورا کراچی ان کی طرح رو رہا ہے،نہر خیام وزیراعلیٰ سندھ نے بننے نہیں دی ۔وسیم اختر نے کہا کہ بحیثیت میئر چارسال بڑی مشکل سے گزارے،چارسال میں جو مشکل میں کاٹے اس کا میں سوچ بھی نہیں سکتا ،ہم سندھیوں کے نہیں،وڈیروں کیخلاف ہیں، یہ شہرکو کھا جائیں گے تباہ کردیں گے، وزیراعلی ملاقات کا لالی پاپ دیتے رہے، پیپلز پارٹی کراچی اور ملک کی دشمن ہے۔