مردم شماری پر ایم کیو ایم کا بیانیہ،پیپلز پارٹی نے سنگین الزام عائد کردیا

Written by on December 12, 2021

 پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقارمہدی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان مردم شماری پرعوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکے،ایم کیو ایم تحریک انصاف کے موقف کی حمایت کرکے پہلے ہی سرینڈر کرچکی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئےوقار مہدی نے کہا کہ  ایم کیو ایم کی اے پی سی صرف ہائی ٹی پارٹی تھی، کراچی کے عوام اور ہائی ٹی پارٹی میں شریک افراد ایم کیو ایم کے سیاہ ترین ماضی سے اچھی طرح واقف ہیں،  پیپلزپارٹی مردم شماری کے اپنے اصولی موقف پرآج بھی ڈٹی ہوئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist