راجا پرویز اشرف نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

Written by on December 12, 2021

 سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن کے لیے ہماری تیاری زبردست ہوگی،ہمارا جینا اور مرنا پاکستان کے لیے ہونا چاہیے ،ہم عوام کے مسائل کی سیاست کرتے ہیں۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ بلاول بھٹو کارکنان کو ملنے اور مبارک باد دینے لاہور آئے،ہم اگلے الیکشن کی تیاری کریں گے، ہم ہر آنے والے الیکشن کے لیے زبردست تیار ہوں گے،سابق صدر آصف علی زرداری صاحب کہہ چکے ہیں، ہمارا جینا اور مرنا پاکستان کے لیے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی جماعت ہے، ہم عوام کے مسائل کی سیاست کرتے ہیں،گرین لائن جیسے پروجیکٹس کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist