ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on December 11, 2021

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 جس کے لئے سب کچھ کیا وہ بے وفائی پر اتر آیا ہے۔ آپ خود ہی کنارہ کشی اختیار کر لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔اس وقت کوئی بھی ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آپ جس بھی شخص کے لئے پریشان ہیں، اس کو آپ کی پروا بھی نہیں ہے۔ اپنے کام سے کام رکھیں اور یہ دن ویسے بھی روزگار پر توجہ دینے کے لئے بے حد اہم ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کو کسی بڑی مشکل سے نکالنے میں ان شاءاللہ مددگار ہوگا اور آپ کی زندگی میں ایک اہم تبدیلی کی پیش گوئی بھی کر رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ کو کسی بھی ایسے کام میں ہرگز نہیں آنا چاہیے ،جس کے بارے میں جانتے نہیں ہیں اور آج کل کسی کا اعتبار کرنا اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے والی بات ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جو لوگ خود کو بے بس محسوس کر رہے ہیں۔ وہ اپنے معاملات اپنے اللہ پاک پر کیوں نہیں چھوڑتے۔ ایسا کرکے تو دیکھیں پھر کیسے کیسے سبب بنتے ہیں، حیران رہ جائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ کی ایک اہم تلاش ختم ہونے والی ہے۔ کچھ اشارے ایسے بھی مل رہے ہیں جن سے محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے لئے آگے چل کر کچھ اہم ہونے والا ہے۔ ان شاءاللہ وہ بھی اچھا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ آج سکون محسوس کریں گے، ان شاءاللہ اور بڑی ٹینشن سے نجات ملے گی۔ اولاد کے جس معاملے کو لے کر پریشان ہیں۔ اس میں بڑی اہم پیش رفت ہو گئی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 اپنے لئے اب بڑا فیصلہ کرنا ہے اور قربانی کے لئے بھی تیار رہیں۔ ظاہر ہے کچھ حاصل کرنے کے لئے کچھ کھونا بھی پڑتا ہے۔ آج صبح گھر سے نکلتے ہوئے مناسب صدقہ بھی دے دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آپ کیوں بے بس ہو رہے ہیں۔ پریشانی کی کوئی بات زائچے میں دکھائی نہیں دے رہی سب اچھا ہے، اگر رکاوٹ محسوس کر رہے ہیں ۔دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جب آپ کسی بھی کام کو غصے سے کریں گے تو وہ خراب ہوگا۔ عقل دانش مندی سے چلنا ہوگا۔ پہلے ہ ی آپ بہت کچھ کھو چکے ہیں۔ اب مزید کھونے کے لئے کچھ نہیں ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 جو لوگ کسی بدنظری یا بندش کا شکار چلے آ رہے تھے۔ زحل اور عقرب کے دوپہر کو ہی جگہ بدلنے سے وہ ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے، شام تک خود ہی اندازہ ہو جائے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 نوکری میں تبدیلی کا امکان، روزگار میں مشکلات کا سامنا اور اندرون خانہ مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔ اب صرف نماز پر توجہ دیں اور (یا کریم یا سلام یا من یا اللہ)500بار ورد کریں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist