امریکہ کو بڑا دھچکا، روس کے بعد فرانس بھی کھل کر چین کی حمایت میں سامنے آگیا

Written by on December 10, 2021

 فرانس کے صدرایمانویل میکخواں کا کہنا ہے کہ ان کا ملک  بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر  کا کہنا تھا کہ  بیجنگ سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ جیسے اقدام کا کوئی فائدہ نہیں اوریہ محض علامتی ہے۔ یا تو مکمل بائیکاٹ کیا جائے اورایتھیلیٹس کوبھی نہ بھیجا جائے یا پھر حالات معمول پررکھ کر چیزوں کو بدلنے کی کوشش کی جائے۔ ہمیں کھیلوں کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ ، برطانیہ، کینیڈا اورآسٹریلیا نے چین میں  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوجواز بنا کر فروری میں بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس 2022کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist