گورنر ہاؤس سندھ میں اجلاس، حلیم عادل شیخ اور ارباب غلام رحیم میں تلخ کلامی، وزیر اعظم نے سب کو باہر نکال کر کیا کیا؟

Written by on December 10, 2021

 وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  گورنر ہاؤس سندھ میں ہونے والے اجلاس میں معاون خصوصی ارباب غلام رحیم اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ میں تلخ کلامی ہوگئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ارباب غلام رحیم نے گورنر  سندھ عمران اسماعیل کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہمارے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں لیکن گورنر اپنا کردار ادا نہیں کرتے۔

وزیر اعظم نے جب  عمران اسماعیل سے جواب طلب کیا تو انہوں نے حلیم عادل شیخ کو آگے کردیا۔ اپوزیشن لیڈر نے ارباب غلام رحیم پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاون خصوصی ہو کر مراعات کے مزے لے رہے ہیں،  خود اسلام آباد میں ہوتے ہیں اور انہیں سندھ کے حالات کا کچھ پتا نہیں ہے۔ اس پر دونوں رہنماؤں میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر وزیر اعظم کو مداخلت کرنا پڑ گئی۔ اس کے بعد عمران خان نے سب لوگوں کو باہر نکال دیا اور حلیم عادل شیخ سے اکیلے میں گفتگو کرتے رہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist