“23مارچ کو روائتی نہیں عوامی پریڈ ہوگی” احسن اقبال کا شیخ رشید کو جواب

Written by on December 9, 2021

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے مہنگائی مارچ کی تاریخ بدلنے کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہا کرتے ہوئے کہاہے کہ 23 مارچ کو فوجی پریڈ بھی ہوگی اور عوامی پریڈ بھی ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ 23 مارچ کو فوجی پریڈ بھی ہوگی اور عوامی پریڈ بھی ہوگی،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے 23 مارچ کو کس کے کہنے پر دھرنا دیا تھا؟ ملک کو آزاد اور شفاف انتخاب کے ذریعے اہل حکومت دی جائے۔دوسری طرف احسن اقبال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وفاقی وزیراسد  عمرکےایک ٹویٹ پر  طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اے اہل وطن! انہیں معاف کر دیں کل تک یہ لوگ میٹرو بس کو جنگلہ بس کہہ کر اس کی برائیاں گنایا کرتے تھے، آج اسی کا کریڈٹ لینے کے لئے آسمان زمین کے قلابے ملا رہے ہیں اور وہ بھی کسی اور کے منصوبے پر۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist