’موجودہ حکومت سے جان چھڑا کر مزید نیا تجربہ نہیں کر سکتے ‘خواجہ آصف کا ایسا بیان کہ نئی بحث چھڑ جائے

مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ  موجودہ حکومت سے جان چھڑا کر مزید نیا تجربہ نہیں کر سکتے ، ان ہاوس حکومت بنانی ہو گی جو الیکشن کروائے ،حتمی فیصلہ عوام کو کرنا ہو گا ،آصف زرداری سینئر سیاستدان  اور  کاریگر  انسان ہیں ،ان کی خواہشات کا اندازہ ہے ،وہ  تاریخ میں اپنا نام لکھوانا چاہتے ہیں ، اپوزیشن میں اختلافات نہیں ہونے چاہئیں ،حکومتی پالیسیوں کےخلاف آواز اٹھانی ہو،ہر وقت موسم بہار نہیں رہتا ،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی سیاست کی وجہ سے کمزور ہوئی،موجوہ حکومت نے جو وعدے کیے ایک بھی نہیں پورا کیا،مذاکرات کون کس سے کررہا ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں جانت

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت پر بےشمارانویسٹمنٹ کرکےمیاں نوازشریف  کی حکومت گرائی گئی،ان پر کرپشن کےالزامات لگائے  گئے اور جھوٹےکیسز بنائے  گئے ،میاں نوازشریف اورانکی پارٹی کوجتنا بھی ڈس  کریڈٹ کیاجاسکتاتھاوہ کیاگیاجو کہ بہت بڑی زیادتی  تھی اس ملک کےساتھ ،سیاست کےساتھ اورملک کےمستقبل کےساتھ ،عمرچیمہ جوپانامہ پیپرلےکرآئےتھے، اس  میں تونوازشریف کانام ہی نہیں تھا،پانامہ اورپنڈورا دونوں میں ہی نوازشریف کانام نہیں تھا، نام ہوتا توبیٹے سے تنخواہ  نہ لینے پر نا اہل تونہ کیا جاتا،پانامہ میں ساری دنیاکوڈرائی کلینزکردیاگیا،ان  کوکسی نےپوچھابھی نہیں، ماٹوہی یہی تھاکہ نوازشریف کوٹارگٹ کرناہےباقی کسی کونہیں کرنا،پانامہ اور پنڈورا لیکس میں سینکڑوں لوگوں کا نام آیا  لیکن قصور وار صرف نواز شریف کو ٹھہرایا گیا، ملک کےمعاشی معاملات کو مدنظر رکھتےہوئےحکومت کی پالیسیوں کے  خلاف آوازاٹھانی ہو گی،35سال سیاست میں ہو گئےہیں  ،ہم پر الزامات  لگتے رہتے ہیں ،ہروقت موسم بہارنہیں رہتا  ،نواز شریف پارٹی قائدہیں اوروہی پارٹی چلارہےہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *