آصف زرداری کا نواز شریف سے متعلق سخت بیان، شہباز شریف بھائی کی حمایت میں کھل کر بول پڑے

  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آصف علی زرداری کے نواز شریف سے متعلق سخت بیان پر  رد عمل دیتے ہوئے بیان کو افسوسناک قرار دےد یا۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ آصف علی زردری کا بیان افسوسناک ہے ،   نواز شریف کی پاکستان کے ساتھ وابستی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی ہے ،  آپ جانتے ہیں کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا ،  ہمیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے اور مل کر ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آصف علی زرداری نے لاہور میں تقریب کے دوران کہا تھا کہ جو لوگ اپنے ملک میں مرنا بھی نہیں چاہتے وہ عوام سے کیا وفاداری کریں گے ، ہم بھاگنے والے نہیں ، اپنی دھرتی پر جان قربان کریں گے ، ہم یہیں رہیں گے اور لڑیں گے ۔ 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *