کراچی والوں کیلئے بڑی خبر ، گرین لائن منصوبہ مکمل ہو گیا ، وزیر اعظم کل افتتاح کرینگے

Written by on December 9, 2021

 کراچی والوں کی سفری مشکلات کم ہونے کو ہیں ، کراچی میں گرین لائن کا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کل گرین لائن بسوں کا افتتاح کریں گے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن  پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے گرین لائن بس میں سفر کیا  ، بسوں میں معیاری سہولیات ہیں ، وزیر اعظم کل  گرین لائن بسوں کا افتتاح کریں گے ، ابتدائی 14 دن تک بسیں آزمائشی طور پر چلیں گی جس کےبعد 25 دسمبر سے لوگ ٹکٹ لے کر بسوں میں سفر کر سکٰں

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی والوں کو یہ بسیں  10 سال قبل ملنی چاہئے تھیں  مگر  پیپلزپارٹی کی حکومت نے گزشتہ 13 برس میں کراچی کو ایک بس تک نہیں دی ۔  گزشتہ برس وفاقی حکومت نے کراچی ٹرانسمیشن پلان کا افتتاح کیا تھا جس کے تحت کراچی میں پانچ منصوبے مکمل کرنے ہیں  دیگر چار منصوبوں پر بھی پیشرفت ہو رہی ہے اور  اسی دور حکومت  میں مکمل ہوں گے ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist