اوآئی سی وزرائےخارجہ کااجلاس اسلام آبادمیں ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

Written by on December 8, 2021

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم ( اوآئی سی ) کے وزرائےخارجہ کونسل کااجلاس 19دسمبرکواسلام آبادمیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  اسلامی ممالک کےوزرائےخارجہ کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں سلامتی کونسل کےمستقل ارکان،یورپی یونین،اقوام متحدہ اوراس کی امدادی ایجنسیوں،ورلڈبینک اورعالمی مالیاتی اداروں کےاعلیٰ حکام کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔اہم اجلاس میں جرمنی،جاپان،کینیڈا،آسٹریلیاکوبھی مدعوکیاجارہاہے۔اجلاس میں افغانستان کااعلیٰ سطح وفد بھی شرکت کرےگا۔

انکا کہنا تھا کہ اوآئی سی سیکرٹریٹ کےآفیشلزاجلاس کی تیاریوں کاجائزہ لیں گے۔پاکستان میں  اوآئی سی وزرائےخارجہ کاغیرمعمولی اجلاس 1980میں ہواتھا،اب  41سال بعدپاکستان افغانستان پراوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کی میزبانی کررہاہے  افغانستان کوامدادنہ پہنچائی گئی تومعاشی بحران جنم لےسکتاہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist