پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے دعوی ٰکیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب سے آؤٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی،ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا اور پولنگ سٹیشن سنسان پڑے رہے، عوام نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دے کر ثابت کردیا کہ ان کا یقین پاکستان تحریک انصاف پر ہی ہے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نےحلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئےکہا کہ آج ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا اور پولنگ سٹیشن سنسان پڑے رہے۔انہوں نے ٹرن آؤٹ کی کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دے کر ثابت کردیا کہ ان کا یقین پاکستان تحریک انصاف پر ہی ہے، اپوزیشن اب ووٹ کو ترسے گی کیونکہ عوام نے انہیں ہری جھنڈی دکھا دی ہے، ایسا ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آئند الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔
Leave a Reply