‘خاتون کوئی پراپرٹی نہیں بلکہ قابل عزت اور آزاد انسان ہے،افغان حکومت نے خواتین کو بڑی خوشخبری سنا دی
Written by Prime FM92 on December 4, 2021
افغان حکومت نے ملک میں خواتین کی جبری شادی پر پابندی عائد کرتے ہوئے نکاح کے لیے بالغ خاتون کی رضامندی کو ضروری قرار دے دیا اور وزرا سمیت وزارتوں کو اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کی ہدایت کردی۔
خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے خواتین کی جبری شادی پر پابندی کا حکم جاری کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرد اور خواتین دونوں کے ساتھ برابری ہونی چاہیے، خواتین کو جبر یا دباؤ کے ذریعے شادی کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت نے مزید کہا کہ ایک خاتون پراپرٹی نہیں ہے بلکہ قابل عزت اور ایک آزاد انسان ہیں، کوئی بھی خواتین کو امن معاہدوں اور دشمنیاں ختم کرنے کے لیے استعمال نہیں کرسکتا ہے۔