پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر میں پریشان کن حد تک کمی

Written by on December 3, 2021

 پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملک کے  زرِ مبادلہ ذخائر ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 26 نومبر تک پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی سے 22 ارب 49 کروڑ ڈالر رہ گئے۔  مرکزی بینک کے پاس موجود زرِ مبادلہ ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جس کی وجہ سے اس کے ذخائر 16 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب نجی بینکوں کے ذخائر ساڑھے تین کروڑ ڈالر کی کمی سے 6.48 ارب ڈالر رہ گئے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist