ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on December 3, 2021

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آج زائچہ اپنی پوزیشن کو تبدیل کر رہا ہے۔ امید تو ہے کہ یہ آپ کے حق میں بہتر رہے گا اور کافی دنوں سے جن رکاوٹوں اور مشکلات کا شکار ہیں۔ اس سے نکلنا شروع ہوں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 ایک بڑے کام کے ہونے کی خوشخبری ملے گی اور آپ کے گھریلو ماحول میں بھی جاری کشیدگی کم ہو گی جو لوگ عرصہ دراز سے سفر کے خواہشمند تھے۔ اب ان کی خواہش پوری ہونے والی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آج کا دن صحت کے حوالے سے صدقہ دینے کا ہے۔ اس پر اچھی طرح نظر رکھیں اور اپنے گھریلو ماحول میں بھی اپنا رول ادا کریں، تاکہ کشیدگی کم ہو سکے۔ آج اچھا دن رہے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 جو لوگ کسی بھی مشکلات کا کافی دنوں سے سامنا کر رہے تھے۔ آج وہ کافی حد تک ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج کا دن ایک چھوٹی رقم کا حصول بھی آسان کرے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 ایک اہم ضرورت آج پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں اور اولاد کے حوالے سے بھی بہتری کی خبر آ رہی ہیں، ان شاءاللہ

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان۔ ضرورت کے تحت رقم ہاتھ میں آئے گی اور جس بھی شخص نے تنگ کر رکھا تھا۔ وہ بھی خود بخود بھاگ جائے گا اور ٹینشن دور ہو جائے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آج مبارک دن ہے۔صبح سے ہ ی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور جن معاملات کی فکر تھی وہ اب جلد آپ کے ہاتھ میں ہوں گے۔ آج کا دن رقم کے حصول کا بھی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 آج آپ کا زائچہ کافی اچھی پوزیشن کو ظاہر کررہا ہے۔ آپ کو بے شمار معاملات اب بہتری ملنے کے امکانات روش ہوں گے جو لوگ بھی کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اب قدم اٹھا سکتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 صورت حال آج ان شاءاللہ ٹوٹل آپ کے حق میں ہوگی۔ اور جس طرف سے خطرات کی بُو محسوس ہو رہی تھی وہ بھی ختم ہوگی۔ آج کا دن مستقبل کے حوالے سے بھی ایک اہم خبر دے رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 اندر کی محبت جو ناجائز قسم کی ہو۔ اس کو باہر مت نکالیں۔ اپنے خراب معاملات جس قدر بھی ممکن ہو ٹھیک کریں۔ آج آپ کی تمام توجہ روزگار پر تو زیادہ مناسب رہے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 پرائز بانڈ کی خریداری کر سکتے ہیں۔ اچھا وقت ہے۔ آگے چل کر کسی بڑے انعام کی توقع بھی کی جا سکتی ہے۔ جو لوگ مالی پریشانی میں مبتلا ہیں اب اس سلسلے میں اچھے خبریں ملیں گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آج کا دن ان شاءاللہ کافی حد تک بہتری کی نوید دے رہا ہے اور بندش وغیرہ سے نجات کابھی سلسلہ بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ بیماری سے بھی آپ کو اب تیزی سے نجات مل جائے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist