حکومت کا گھر جانا ہی ملکی مفاد میں ہے ، پیپلزپارٹی کا 10 دسمبر سے سڑکوں پر آنے کا اعلان

Written by on December 2, 2021

 پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کا گھر جانا ہی ملکی مفاد میں ہے ، پیپلزپارٹی 10 دسمبر سے احتجاج کرے گی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیری رحمان نے کہا کہ  عالمی منڈی  میں تیل کی قیمتوں میں کی ہوئی مگر حکومت نے پٹرول کی قیمت کم نہیں کی ، حکومت فی لیٹر پٹرول پر 27 اور ڈیزل پر 33 روپے ٹیکس لے رہی ہے ، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں کمی  کی درخواست کی مگر حکومت نے مسترد کردی۔

شیری رحمان نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت 5تا8 روپے کم کی جا سکتی تھی   مگر نہیں ہوئی ۔ دوسری جانب ہر ماہ بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے ،  فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ پر 4 روپے 74 پیسے بڑھا دیے گئے ہیں ، دسمبر میں عوام سے 60 ارب روپے لوٹے جائیں گے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist