اسلام آباد میں پہلی ملکی پلاسٹک روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا
Written by Prime FM92 on December 2, 2021
اسلام آباد میں ملک کی پہلی پلاسٹک روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے اتا ترک ایونیو کے ایک کلو میٹر روڈ کوپلاسٹ روڈ میں تبدیل کرنے کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کو فیلڈ میں لے کر آئے ہیں، ایک ماہ قبل ایف نائن پارک میں اس کی ٹیسٹنگ کی گئی تھی ، اب اتاترک ایونیو کے ایک کلو میٹر کے روڈ کو پلاسٹک روڈ بنایا جائے گا، پلاسٹک کو ری سائیکل اور دوبارہ قابل استعمال کریں گے ۔