ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on December 1, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صرف ضروری کاموں پر توجہ دیں، رسک والے کاموں سے دور رہیں اور یاری دوستی کو بھی اپنے گھر سے باہر رکھیں ان دنوں اپنی عزت کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج اچھا دن ہے آپ اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر سکتے ہیں اور جو لوگ بیمار ہیں۔ ان شاءاللہ ان کو بھی روزانہ کے حساب سے بہتری ملنا شروع ہو جائے گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ پر کسی بھی چیز کا اثر نہیں ہے اس وہم کو اپنے دماغ سے نکال دیں اگر کسی جگہ فائدہ نہیں ہو رہا تو وہاں کے معاملات کو آج اچھی رطح چیک کرنا ضروری ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بڑوں کی صحت کا خیال رکھیں اور خود بھی صحت کا صدقہ دیں ابھی سنبھل کر چلنا ضروری ہے۔ مخالفین قدرے نظر جمائے ہوئے بیٹھے ہیں۔ آج مالی حوالے سے فائدہ بھی ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کاروباری معاملات میں بہتری، پرانی دوستی کے ختم ہونے کا خطرہ اور نوکری میں تبدیلی والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے۔ بعض افراد کا من پسند جگہ تبادلہ ممکن بھی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
روحانی طور پر آپ جس قدر مضبوط ہوں گے اتنا ہی فائدہ بھی ہوگا نماز پر توجہ دیں اور اپنے دلی و جذباتی معاملات کو ہر ممکن قابو میں رکھنے کی کوشش بھی ضروری ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
روزانہ 1000 مرتبہ اللہ اور یا حیٰ یا قیوم ہر فرض نماز کے بعد 100 مرتبہ پڑھیں اس سے معاملات میں بہتری آئے گیا ور آپ کو ہر قسم کی بندش وغیرہ سے بھی کوئی خطرہ نہ ہوگا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج حسب توفیق صدقہ دیں اور ہو سکے تو کسی غریب کو ایک عدد سوٹ بھی لے دیں آپ چونکہ کسی انجانی سی بندش کا شکار ہیں اس لئے ایسا کرنا بے حد فائدہ مند رہے گا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
روزگار کا خانہ بحکم اللہ بہتری ظاہر کر رہا ہے آپ جس کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ضرور کریں۔ کامیابی ملے گی آجکل میں آپ پرائز بانڈ کی خریداری بھی کر سکےت ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
فضول کاموں میں ان اچھے دنوں کو ضائع مت کریں اور نا ہی ایسے معاملے میں آئیں جن سے آپ کا کوئی تعلق بھی ہو۔ آج کا دن آنے والے دنوں کی بہتری کی نوید دے رہا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
برکت سے بھرا ہوا دن ہے۔ نیت صاف رکھ کر اللہ پاک کا نام لے کر جو بھی قدم اٹھائیں گے اس میں کامیابی ملے گیا ٓج غیر متوقع طور پر پیسہ بھی ہاتھ آنے کے امکانات روشن ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مشکل دن ہے بس صدقہ دیں زبان پر یا حی یا قیوم کا ورد بھی جاری رہے تو ان شاءاللہ کچھ بھی نہیں ہوگا آج کا دن خواتین کی صحت کے حوالے سے بھی خاص محتاط رہنے کا ہے۔