او آئی سی ہنگامی اجلاس میں افغانستان پر موثر قراردادیں منظور کرے ، سعودی کابینہ
Written by Prime FM92 on December 1, 2021
سعودی کابینہ نے صنعا میں امریکی سفارتخانے پر حوثی دہشت گردوں کے حملے اور کئی اہلکاروں کو حراست میں لینے کے واقعہ کی پھر مذمت کردی جبکہ اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی )سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ او آئی سی ہنگامی اجلاس میں افغانستان پر موثر قراردادیں منظور کرے ۔
عرب میڈیا کے مطابق منگل کے روز سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری حوثیوں کی مبینہ خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔ سعودی کابینہ نے برادر اور دوست ممالک کے ساتھ سعودی عہدیداروں کی ملاقاتوں اور میٹنگوں میں زیر بحث آنے والے موضوعات کا جائزہ لیا۔کابینہ نے اسلامی دنیا اور روس حکمت عملی وژن گروپ کے جدہ اجلاس کے نام شاہ سلمان کے پیغام پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیغام میں سعودی عرب کے اس موقف کو اجاگر کیا گیا کہ عالمی امن و استحکام کا فروغ چاہتا ہے،مختلف تہذیبوں اور تمدنوں کے درمیان یکجہتی اور مکالمہ پر توجہ مرکوز کرنے کا خواہاں ہے۔