ووٹ خریدنے کی ویڈیوز کا معاملہ، پیپلز پارٹی کے امیدوار کا موقف بھی سامنے آگیا

 این اے 133 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے پاس تو مہم کے لیے بھی پیسے نہیں ہوتے۔

 ضمنی انتخابات میں ووٹ خریدنے کی ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی کا کبھی بھی طریقہ کار نہیں رہا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت کرے۔ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی مہم کا خرچہ حلقے کے عوام اٹھاتے ہیں۔ فواد چوہدری کی تنقید کا جواب دیتے  ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ بتائیں کہ وہ خود حکومت میں کس طرح آئے؟ فواد چوہدری بتائیں، کون کون اے ٹی ایم بنا، کس کس نے کتنا خرچ کیا؟

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *