ڈاکٹر عارف علوی کی ترکی اور آزربائجان کے صدور سے ملاقات ، تجارتی اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Written by on November 29, 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی اور آزربائجان کے صدور رجب طیب اردگان اورالہام علییف  سے اشک آباد میں الگ الگ  ملاقات کی جس میں  تجارتی اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

اتوار کو ہونے والی ملاقات میں اقتصادی تعاون تنظیم کے مقاصد کے حصول کے لیے تنظیم کو مزید تقویت دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے خطے اور باالخصوص اسلامی ممالک کو مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف پر صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اشک آباد میں آذربائجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات ہوئی ،دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون، تجارت اور معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں ممالک کے صدور نے علاقائی اور عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے، دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ۔اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائجان کے مابین سیاسی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist