کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے پر برطانیہ کا ملک میں دوبارہ سے پابندیاں لگانے کا فیصلہ

Written by on November 28, 2021

کورونا وائرس کی نئی قسم  کے دو کیسز سامنے آنے پر برطانیہ نے ملک میں دوبارہ سے پابندیاں لگانے کا فیصلہ  کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پابندیوں کا اطلاق   منگل سے ہوگا۔  دکانوں، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی ہوگی، برطانیہ آنے والے تمام مسافروں کو کورونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ برطانیہ آنے والے تمام افراد کو منفی کورونا وائرس رجسٹر ہونے تک تنہائی میں رہنا ہوگا۔

برطانوی سیکریٹری صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ  عوام کرسمس پروگرام معمول کے مطابق ترتیب دیں، نئے قواعد پر تین ہفتوں بعد نظرثانی کی جائے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist