پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ملک بھر میں پٹرول پمپس بند رکھتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ، تاہم شہر میں بیشترپمپس بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آج سے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند رہیں گے ،مطالبات کے تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی ، جب تک ڈیلرز مارجن چھ فیصد نہیں کیا جاتا اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے ، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔
Leave a Reply