کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کیلئے اہم عرب ملک میدان میں آگیا، طالبان سے رابطہ

Written by on November 25, 2021

افغان دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے لیے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے طالبان سے رابطہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی  نے  خبررساں ایجنسی کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ   کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے معاملے پر  بات چیت کے لیے اماراتی حکام نے حالیہ ہفتوں میں طالبان سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں، یو اے ای افغانستان میں قطر کے سفارتی تسلط کا مقابلہ کرنے کا خواہاں ہے جبکہ  ترکی اور قطر بھی کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ اگست میں امریکی انخلا کے بعد  قطر، ترکی کے ساتھ  مل کر افغانستان کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو چلانے میں مدد کر رہے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاہم  طالبان نے ابھی تک اس معاملے پر قطر کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist