پٹرول پمپس کی ہڑتال کا معاملہ، اوگرا میدان میں آگیا، سخت حکم جاری کردیا

Written by on November 25, 2021

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم  مصنوعات کی سپلائی میں خلل ڈالنے  کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام آؤٹ لیٹس پر بلا تعطل پٹرول کی سپلائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیلرز مارجن میں اضافے کے حوالے سے چند عناصر پٹرول کی سپلائی ‏میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  اوگرا نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام آؤٹ لیٹس پر ‏پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

واضح کیا ہے کہ انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں صورتحال کو مانیٹر کریں گے اور کسی بھی طرح سے پٹرولیم مصنوعات  کی ‏سپلائی میں تعطل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے صبح چھ بجے سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈیلرز کا مطالبہ ہے کہ ان کے منافع کی شرح بڑھائی جائے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سمری بھجوائے جانے کے باوجود پٹرولیم ڈیلرز کی بہت سی تنظیمیں اپنے ہڑتال کے فیصلے پر قائم ہیں۔ 

ہڑتال کے خدشے کے پیش نظر شہروں میں پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں لگ چکی ہیں اور لوگ ابھی سے ہی ٹینکیاں فل کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist