مہلک کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ، 315 نئے کیسز رپورٹ
Written by Prime FM92 on November 24, 2021
ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے مزید پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 315 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔
کورونا کی چوتھی لہر کا زور ٹوٹ رہا ہے ، اموات میں کمی کے ساتھ نئے کیسز میں بھی کمی آرہی ہے ۔ حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 668 ہو گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) ملک بھر میں مہلک وائرس سے اب تک 12 لاکھ 82 ہزار 510 افراد متاثر ہو چکے ہیں ، اس وقت بھی 14 ہزار 862 افراد زیر علاج ہیں جبکہ 12 لاکھ 38 ہزار 980 افراد مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔