گاڑی پر فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما اپنے 4 ساتھیوں سمیت قتل
Written by Prime FM92 on November 22, 2021
مستونگ میں ولی خان بائی پاس کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلوچستان کے رہنما میر محمد خان ابابکی سمیت پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
میر محمد خان ابابکی ولی خان بائی پاس کے قریب سے گزر رہے تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پی پی پی رہنما اور ان کے گارڈز سمیت پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اورزخمی ہونے والے افراد کو غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔