لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کو روکنے کیلئے کس چیز کا چھڑکاﺅ کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ جانئے
Written by Prime FM92 on November 21, 2021
لاہور میں بڑھتی سموگ سے نمٹنے کے لیے بلدیاتی حکومت نے مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاو¿ کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کمشنر لاہور کا کہناتھا کہ سموگ سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے پیش نظر یورو 2 پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگا دی جائے گی اور ایک ماہ کے لیے لاہور میں صرف یورو 5 پیٹرول کی سپلائی ہوگی جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل چیف ٹریفک آفیسر لاہور سموگ کو ڈینگی اور کورونا سے زیادہ بڑا معاملہ قراردے چکے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کی روک تھام کے اقدامات سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے کہا تھا کہ سموگ ڈینگی اور کورونا سے بڑا معاملہ ہے جس پر جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ سموگ پر فوری اقدامات کے ساتھ لانگ ٹرم پلاننگ بھی کرنا ہوگی۔