اب سکول بند نہیں کئے جا سکتے ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے صاف کہہ دیا

Written by on November 20, 2021

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پہلے ہی کورونا کے باعث تعلیم کا بہت حرج ہو چکا ہے ، اب سموگ کے تدارک کے لئے سکول بند نہیں کئے جا سکتے ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے این سی اے لاہور کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل سٹوڈیو کا افتتاح کیا ،  گفتگو میں شفقت محمود نے کہا کہ این سی اے کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے ،  مختلف شہروں میں این سی اے کے کیمپس بنائے جائیں گے  ۔ این سی اے کے گریجوایٹس کو دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ 

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ سینیٹ میں پاس ہونے والے بلز پر واویلا کیا جا رہا ہے ، اپوزیشن نے بل پاس کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، اپنےنمبرزپورےنہیں کرسکتےتوواویلاکیوں کررہےہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist