شہباز شریف کیخلاف شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس، بینکنگ کورٹ کی ایف آئی اے کو چالان جمع کرانے کی آخری مہلت

Written by on November 20, 2021

بینکنگ کورٹ لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ایف آئی اے کو ملزمان کے خلاف چالان جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی ۔

بینکنگ کورٹ لاہور میں شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی ،  دوران سماعت ایف آئی اے نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے مزید مہلت طلب کرلی ، ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا کہ  ملزمان ابھی تک تفتیش میں شریک نہیں ہو رہے  اس لئے مزید مہلت دی جائے ۔ عدالت نے کہا کہ ہم تمام ملزمان کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ تفتیش کا حصہ بنیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist