خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Written by on November 20, 2021

صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ چیلنج کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ،جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 نومبر کو سماعت کرے گا ،صوبائی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ غیر جماعتی بنیاد پر کرانے کا قانون بنایا تھا ،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے حکم دیتے  ہوئے  غیر جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے کی شق کالعدم قرار دی  تھی۔ اپیل کے مطابق ہائیکورٹ کے فیصلے سے قانون میں ابہام پیدا ہوا۔خیبر پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist