آسٹرین وزیراعظم نے چوتھے لاک ڈاون کا اعلان کردیا

Written by on November 20, 2021

آسٹرین وزیراعظم الیگزینڈر شلنبرگ نے چوتھے سخت لاک ڈاو¿ن کا اعلان کردیا جس پر عملد در آمد 22نومبر سے شروع ہو گاجو 13دسمبر تک جاری رہے گا۔ آسٹریا اتوار اور پیر کی رات کو چوتھے سخت لاک ڈاون میں چلا جائے گا ۔حکومت نے وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے ریاستی گورنرز کے ساتھ 7 نکاتی پروگرام پر اتفاق کیا۔ لاک ڈاون ملک بھر میں ہر ایک پر لاگو ہوتا ہے یعنی غیر ویکسین شدہ اور ویکسین نہ لگانے والے لوگوں پر بھی لاگو ہے۔ باہر نکلنے کی پابندیاں دن بھر کی ہونگی۔ 

لاک ڈاو¿ن میں جن کو اجازت ہے جیسے جان بچانے اور املاک کو فوری خطرات سے بچا نے ،مدد کے محتاج لوگوں کی دیکھ بھال اور مدد کرنے والے اور ساتھ ساتھ خاندانی حقوق کے استعمال اور خاندانی ذمہ داریوں کی تکمیل روزمرہ کی زندگی کی بنیادی ضروریات کا احاطہ کرنے والے اس میں شامل ہے۔ سکول (تقریباً) بند رہیں گے اور صرف ریسٹورنٹ ڈیلیوری اور زندگی ضروریات کی اشیاکے سٹور حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھلیں گے۔

 وفاقی حکومت اور گورنرز فوری طور پر اپیل کرتے ہیں کہ جہاں بھی ممکن ہو گھر میں سکول کے بچوں کی دیکھ بھال کریں۔حکومت بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کو تیز کرنا چاہتی ہے۔ پولیس لاک ڈاون پر کنٹرول سخت کرے گی۔ لاک ڈاو¿ن میں کنٹرول سے انکار اور کرفیو کی خلاف ورزی پر 1450یورو جرمانہ ہوگا۔کام کی جگہ پر 3G اصول کی خلاف ورزی کرنے والے ملازم کو 500 یورو جرمانہ اور مالک کو 3600 یورو جرمانہ کیا جائے گا۔دفتروں میں اور کام کی جگہوں پر FFP2 ماسک لازمی ہے۔ آسٹریا بھر میں جمعہ کو محکمہ صحت کے مطابق 15809 نئے انفیکشن اور 48 اموات کا اندارج اور انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں 520 افراد تشویشناک حالت تک پہنچ گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist