پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان مال بردار ٹرین کب سفر کا آغاز کرےگی؟ بڑی خبر آگئی

Written by on November 19, 2021

وزیر ریلوے  اعظم سواتی نے  کہا ہے کہ  استنبول، تہران اور اسلام آباد میں  مال بردار  ٹرین  2 سے 4 ہفتوں میں آپریشن کا آغاز کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہر چیز ٹیکنالوجی پر آئے گی تب ہی ریلوے ترقی کرے گی اسی غرض سے ٹکٹنگ نظام کو بھی ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جائے گا۔ ریلوے کی ترقی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے مشروط ہے۔ کارکردگی اور سہولیات میں بہتری لانے کی غرض سے ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسافروں کو دوران سفر پیزا بھی ملے گا اور لاہوری تکہ بھی۔ کاروباری حضرات کو میدان میں آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مال بردار اور مسافر کوچز آؤٹ سورس کرنے کے لیے تیار ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist