جماعت اسلامی نے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کردیا

Written by on November 19, 2021

 جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے بے روزگاری کے خلاف اسلام آباد  ڈی چوک پر بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

 ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’اس حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا،  ایوان میں مفادات پر لڑائی ہوتی ہے، عوام کی کسی کو فکرنہیں، پی ٹی آئی،ن لیگ، پی پی کا مقصد ذاتی مفادات کاتحفظ ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس اور 28 قوانین یا ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ  مشترکہ اجلاس میں حکومت نے سات آٹھ ووٹوں سے پورا نظام بلڈوز کردیا اور اپوزیشن خاموش رہی۔

واضح رہے کہ اکتیس اکتوبر کو جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں بے روزگاری کے خلاف مارچ کا اعلان کیا تھا، جسے ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا تھا۔جماعت اسلامی کی قیادت کا کہنا تھا کہ مارچ ملتوی کرنےکا فیصلہ موجودہ حالات کی وجہ سےکیا گیا، جس کی امیر جماعت اسلامی نے بھی توثیق کردی۔

جماعت اسلامی نے  ملک بھرسے بیروزگار نوجوانوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist