گزشتہ روز آئین اور پارلیمانی قوائد و ضوابط کا کھل کر مذاق اڑایا گیا، رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان

Written by on November 18, 2021

 پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز مشترکہ اجلاس میں 33 بلز بلڈوز کر کے حکومت نے پارلیمان اور جمہوریت کی توہین کی۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ دن  پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں شامل ہوگا جب  طاقت اور مصنوعی اکثریت کا بدترین مظاہرہ دنیا نے دیکھا،  ثابت ہو چکا سپیکر پارلیمان کے کسٹوڈین نہیں بلکہ  ایک جماعت کے نمائندے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ اتحادیوں کی جبری حاضری اور مشاورت بغیر قانون سازی اب متنازعہ ہو چکی ہے ، الیکشن کمیشن سال 2010 سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپنے خدشات کا اظہار کر رہا ہے ، قوم اور الیکشن کمیشن پر ای وی ایم مسلط کی جا رہی ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist