“مشترکہ اجلاس، حکومتی رکن کو زبردستی اجلاس میں لانے کیلئے انکے گھر پولیس پہنچی تھی ” اپوزیشن کا الزام

Written by on November 18, 2021

 متحدہ اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں لانے کیلئے اپنے ارکان پر دباؤ ڈالا ہے، بلاول کا کہنا تھاکہ  آج سنا ایک حکومتی ممبرجوشاید نہیں آنا چاہ رہےتھے، ان کے گھر پولیس پہنچی، اس حکومتی رکن کے گھر انتظامیہ بھی پہنچی کہ آپ کو توزبردستی لےجائیں گے۔

متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کے متحد ہونے سے حکومت کو ایک کے بعد ایک شکست کا سامنا ہو رہا ہے، اگر اپوزیشن متحد ہو جاتی ہے تو عوام کی آواز بن سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ جس طریقے سے حکومت اور اس کے اتحادی ایکسپوز ہو چکے ہیں وہ قوم کے سامنے ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ حکومت نے ہرحربہ استعمال کیا، دباؤ ڈالنےکی کوشش کی اور ہرطرف سے فون کالز کرائی ہیں،   اپوزیشن کے سارے ممبران جو آج یہاں موجود ہیں ان سب کو سلام پیش کرتاہوں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist