وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا شرمناک چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہوا ہے ، ن لیگ نے عدلیہ پر حملے کی تاریخ کو دہرایا ہے ۔
پریس کانفرنس میں فرخ حبیب نے کہا کہ لندن میں جو نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نوٹرائز کرتا ہے وہی جج رانا شمیم کا بیان نوٹارائز کرتا ہے ، ایک جج کا نام لے کر الزام لگایا گیا، واضح ہے عدلیہ کے خلاف سازش کی گئی، اس میں کوئی شک نہیں ن لیگ اس میں ملوث ہے،
مریم نواز کے کیس کی سماعت ہونے والی ہے، یہ لوگ کیسز میں التوا کے لیے اس طرح کے اقدامات کرتے ہیں، ن لیگ کی جانب سے ایک اسٹوری پبلک کی گئی، پانامہ کیس میں4فلیٹس سامنے آئے تھے، موجودہ کیس میں یہ رانا شمیم کو سامنے لے آئے ہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ ڈنکے کی چوٹ پر کھڑے ہیں ، ای وی ایم دھاندلی کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے روکنے جا رہا ہے، جو بھی سیاسی جماعت شفاف انتخابات چاہتی ہے وہ وہ ای وی ایم کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم نے اتحادیوں کے علاوہ اپوزیشن کو بھی اس بارے خطوط لکھے ہیں ۔
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے، قانون کی بالادستی کے لیے عمران خان نے بڑی جدوجہد کی ہے، ای وی ایم سے متعلق مشترکہ اجلاس میں قانون سازی بھی ہوگی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلدہوگا۔
Leave a Reply