سپین میں معاشی بحران کم کرنے کے لئے حکومت تین ہزار سے دولاکھ یورو تک امدادی رقم تقسیم کرے گی

Written by on November 15, 2021

ہسپانوی سیاحتی  صوبے کاتالونیا  نے معاشی بحران کم کرنے کے لئے نئی امدادی سکیم کا اعلان کیاہے۔ سیکم کے تحت 3 ہزار یورو سے 2 لاکھ یورو تک امدادی رقم تقسیم کی جائے گی۔ مقامی اخبار کے مطابق جمعرات سے امداد کے لئے درخواست جمع کروائی جاسکے گی۔ اس سکیم کے تحت چھوٹے اور بڑے کاروباری حضرات امداد اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔

حکومت کی جانب سے امداد کے لئے 200 سے 250 ملین یورو کی رقم مختص کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تیسری بار یہ امداد دی جارہی ہے۔ 

امداد کے لئے ایسے لوگ بھی اپلائی کر سکیں گے جنھوں نے پچھلی امداد کے لئے اپلائی کیاہو یا امدادی رقم وصول کی ہو۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist