سعودی سفیر نے پاکستانی شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

Written by on November 14, 2021

سعودی سفیر نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات میں عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب پاکستانی زائرین سے عمرہ کی پابندی اٹھا لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عمرہ زائرین کیلئے فلائٹس کی بحالی اور پابندی والے ممالک سے نکالنے پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اورباہمی دلچسپی کےامورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وفاقی وزیر مذہبی امور نے سعودی سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ وزارت مذہبی امور سعودی ہدایات پر ہر ممکن تعاون کرے گی۔سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ عمرہ آپریشن بحالی کامطالبہ جلدسعودی حکام کےسامنےپیش کیا جائے گا اور عنقریب پاکستانی زائرین سےعمرہ کی پابندی اٹھا لی جائے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist