خیبرپختونخوا حکومت کا پیپلزپارٹی کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار ،فیصل کریم کنڈی نےایسااعلان کردیا کہ سیکیورٹی اداروں کےکان کھڑے ہو جائیں

Written by on November 14, 2021

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے پشاور میں یوم تاسیس کے موقع پر پیپلزپارٹی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ دے کر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان بلاول بھٹو زرداری سے ڈر گئے ہیں،صوبائی حکومت پشاور میں یوم تاسیس کے جلسے کی اجازت دے یا نہ دے پاکستان پیپلزپارٹی ہر صورت میں 30نومبر کو پشاور میں جلسہ کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق  فیصل  کریم  کنڈی کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی  کی صوبائی  حکومت پیپلزپارٹی کےخیبرپختونخوا میں بڑھتے ہوئے قدموں کو روکنے کی کی کوشش کر رہی ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کہتےتھےکہ اپوزیشن احتجاج کرے وہ کنٹینر دیں گےمگر ہمارے جلسوں کو روکا جارہا ہے،پی ٹی آئی نے جو کرنا ہے کرلے،اب پشاور میں پیپلز  پارٹی کے یوم تاسیس پر جلسہ ہوکر رہے گا۔

فیصل  کریم  کنڈی نے کہا کہ ملک بھر سے عوام کے قافلے پابندی اور رکاوٹوں کے باوجود پشاور آئیں گےاور عوامی سیلاب کو عمران خان روک نہیں سکتے،30نومبر  کو  پشاور  رنگ  روڈ پر دمادم  مست  قلندر ہوگا،تحریک  انصاف حکومت کو جو حربے استعمال کرنےہیں وہ کرلے،عوام  ہمارے ساتھ  ہے،بلاول بھٹو زرداری کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے سے پارٹی  چیئرمین کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا سلسلہ رک نہیں سکتا۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist